اسرائیل کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی، ترجمان حماس ڈاکٹر ناجی ظہیر

حماس اور اس کی قیادت پاکستان کے عوام اور جے یوآئی خصوصاً مولانا فضل الرحمان  کے مشکور ہے، ترجمان حماس

ترجمان حماس نے پشاور میں جمعیت علمائے اسلام کی کانفرنس سے خطاب کیا—فوٹو: اسکرین گریب

پشاور:

فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان ڈاکٹر ناجی ظہیر نے غزہ جنگ میں پاکستان کی جانب سے حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔

پشاور میں جمعیت علمائے اسلام کی ‘اسرائیل مردہ باد’ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ترجمان حماس ڈاکٹر ناجی ظہیرنے کہا کہ پشاور اور خیبرپختونخوا کو فلسطین کے جان بازوں کا سلام پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ 15 مارچ سے روزانہ جنگ جاری ہے اور اسرائیل کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی، یہ اسلام کی جنگ ہے اور اس وقت تک جاری رہے گی جب تک یہودی بھاگ نہیں جاتے۔

ترجمان حماس کا کہنا تھا کہ آپ یہاں جمع ہیں گو کہ آپ اسرائیل کے خلاف میدان جنگ میں کھڑے ہیں، انہوں نے اسرائیل کومخاطب کرکے کہا کہ سن لو بچوں اور نوجوانوں کو قتل کررہے ہو لیکن ان کے ارادوں کو قتل نہیں کرسکتے۔

انہوں نے کہا کہ یہاں آپ کے خون کا نتیجہ ہے کوئی بھی فلسطین چھوڑ کرنہیں بھاگ رہا ہے بلکہ یہودی اسرائیل سے بھاگ رہے ہیں، پاکستانی جب اسرائیلیوں کے خلاف لڑیں گے تو تکہ بوٹی کردیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کا غزہ کے ساتھ اظہار یکجتی کرنے پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں، حماس قیادت مولانا فضل الرحمان کی مشکور ہے اوراسرائیل کے خاتمے تک یہ جنگ جاری رہے گی۔

کانفرنس کے شرکا سے انہوں نے کہا کہ آج اپ سب کا یہاں جمع ہونا اس طرح ہے جیسے آپ فلسطینیوں کے حق میں اسرائیل کے خلاف کھڑے ہیں، پاکستان کے عوام اور جے یوآئی خصوصاً مولانا فضل الرحمان  کے مشکور ہیں۔

ڈاکٹر ناجی ظہیر نے کہا کہ امید ہے مولانا فضل الرحمان، جمعیت علمائے اسلام اور پاکستانی فلسطینیوں کے ساتھ مدد جاری رکھیں گے۔

Load Next Story