صدر بشار الاسد کے فرار ہونے کے بعد ان کی لگژری گاڑیوں کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل

ویڈیوز میں باغیوں اور شہریوں کو ایک کمپلیکس میں داخل ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہےجہاں کئی لگژری گاڑیاں کھڑی ہیں


ویب ڈیسک December 08, 2024

شام میں عرصہ دراز سے اقتدار میں رہنے والے بشارالاسد اقتدار کے خاتمے کے بعد فرار ہوگئے اور ان کے زیر استعمال لگژری گاڑیوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

ویڈیوز میں باغیوں اور شہریوں کو ایک کمپلیکس میں داخل ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہےجہاں کئی لگژری گاڑیاں کھڑی ہیں جو صدر بشارالاسد کے زیر استعمال تھیں شامی باغیوں نے دمشق میں بشار الاسد کے زیر استعمال لگژری کاروں کو ویڈیو کی صورت میں وائرل کر دیا۔

یاد رہے کہ شامی باغیوں نے مختلف شہروں کے بعد دارالحکومت دمشق پر بھی قبضے کا دعویٰ کیا ہے اور صدر بشار الاسد کے ملک سے فرار ہونے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا رپورٹ کے مطابق دمشق میں باغیوں کے داخل ہونے سے قبل ہی بشارالاسد ایک طیارے میں نامعلوم مقام کی جانب روانہ ہوگئے تھے اور بعد میں اس طیارے کا ریڈار سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں