بنگلادیش نے’ بینڈ وڈتھ ٹرانزٹ ‘معاہدہ منسوخ کردیا، بھارت کو شدید دھچکا

معاہدے کی منسوخی سے بھارت کی علاقائی انٹرنیٹ حب بننے کی صلاحیت کو شدید دھچکا پہنچنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے


ویب ڈیسک December 08, 2024

NEW DEHLI:

بنگلادیش نے سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے دور میں بھارت  کے ساتھ کیا گیا’ بینڈ وڈتھ ٹرانزٹ ‘ کا معاہدہ منسوخ کردیا ہے، اس اقدام سے بھارت کے علاقائی انٹرنیٹ حب بننے کے ارادوں اور صلاحیت کو شدید دھچکا پہنچنے کا امکان ہے۔

 بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق گذشتہ سال بنگلا دیش ٹیلی کمیونی کیشن کمیشن ( بی ٹی آر سی) نے ٹیلی کام منسٹری سے دو بنگلادیشی کمپنیوں کے لیے ہندوستان کے شمال مشرقی علاقے کو سنگاپور سے  تیزرفتار انٹرنیٹ کی فراہمی کیلیے راہداری مہیا کرنے ( ٹرانزٹ فیسیلیٹی) کی اجازت کی درخواست کی تھی، بعدازاں بھارتی ٹیلی کام کمپنی کے ساتھ معاہدہ طے پاگیا تھا۔

 یکم دسمبر کو بنگلادیشی حکومت نے یہ  کہتے ہوئے یہ معاہدہ منسوخ کرنے کا حکم جاری کردیا کہ اس سے بنگلادیش کو کوئی معاشی فائدہ نہیں ہورہا جبکہ یہ ایگریمنٹ انڈیا کی ڈیجیٹل کنیکٹویٹی بڑھانے میں انتہائی اہم کردار ادا کررہا ہے۔

تاہم بھارتی ذرائع ابلاغ کا دعویٰ ہے کہ موجودہ بنگلادیشی حکومت کے اس فیصلے کے پس پردہ معاشی مفاد سے زیادہ سیاسی وجوہات کا دخل ہے کیونکہ  جو بنگلادیشی کمپنیاں بھارت کو ’ بینڈوڈتھ ٹرانزٹ ‘ کی سہولت فراہم کررہی ہیں وہ سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی جماعت عوامی لیگ پارٹی کے قریب تصور کی جاتی ہیں، اور محمد یونس کی حکومت نے یہ فیصلہ مذکورہ کمپنیوں کے اثرورسوخ کو گھٹانے اور اپنی پوزیشن مضبوط کرنے کے لیے کیا ہے۔

 بہرصورت بنگلادیشی حکومت کے اس فیصلے سے بھارت کی علاقائی انٹرنیٹ حب بننے کی صلاحیت اور ارادوں کو شدید دھچکا پہنچنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں