عمران خان آپریشن ضرب عضب پر قوم کو تقسیم کر رہے ہیں سعد رفیق

پی ٹی آئی فسادی مارچ ترک کرکے حکومت سے مذاکرات کرے، مظاہرے کو روکنے کیلئے دانش سے کام لیں گے،وزیرریلوے


ویب ڈیسک July 23, 2014
کٹھن حالات میں عمران خان کس قسم کی سیاست کر رہے ہیں، وزیرریلوے سعد رفیق، فوٹو:فائل

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ملک حالت جنگ میں ہے اور فوج دہشتگردوں کی سرکوبی میں مصروف ہے لیکن چیئرمین تحریک انصاف عمران خان قوم کو تقسیم کر رہے ہیں۔


اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ عمران خان کو مشورہ ہے کہ وہ آپریشن ضرب عضب پر قوم کو منقسم نہ کریں، یہ وقت متاثرین کے زخموں پر نمک پاشی کے بجائےان کی دل جوئی کا ہے، کٹھن حالات میں عمران خان کس قسم کی سیاست کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ازبک اور چیچن جنگجووؤں سے مذاکرات کی بات کرتے ہیں لیکن حکومت سے مذاکرات نہیں کرتے، حکومت کسی بھی مظاہرے کو روکنے کے لئے طاقت کے بجائے دانش سے کام لے گی تاہم پھر بھی پی ٹی آئی فوری طور پر فسادی مارچ ترک کرے۔


خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ عمران خان کو وزیراعظم نواز شریف کے عمرہ پر بھی اعتراض ہے اور اس حوالے سے پروپیگنڈا کر رہے ہیں،سیاسی تنقید کے دوران انہیں حد سے نہیں گزرنا چاہیئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی جانب سے یوم آزادی کے حوالے سے منعقد کی جانے والی تقریبات کا اعلان کل کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں