ناصر ادیب کا ریما کے مخصوص ایریا سےتعلق کے بیان پر عمران عباس کا سخت ردعمل

ناصر ادیب نے ایک انٹرویو میں ریما خان کو کاسٹ نہ کرنے کی وجہ بیان کی تھی، جس پر سوشل میڈیا پر غم و غصے کی لہر دوڑ گئی


ویب ڈیسک December 08, 2024

پاکستانی اداکار عمران عباس نے معروف مصنف اور فلمساز ناصر ادیب کے حالیہ بیان پر شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔ 

ناصر ادیب نے ایک انٹرویو میں اپنی فلم کے لیے ریما خان کو کاسٹ نہ کرنے کی وجہ بیان کی تھی، جس پر سوشل میڈیا پر غم و غصے کی لہر دوڑ گئی۔

حال ہی میں ایک وائرل ویڈیو میں ناصر ادیب نے انکشاف کیا کہ وہ اور یونس ملک ریما کو لاہور کے ایک مخصوص ریڈ لائٹ علاقے میں کاسٹ کرنے گئے تھے اور ریما کی آنکھوں میں وہ مٹھاس نہیں تھی جو ان کی زبان میں تھی، جس کی وجہ سے انہیں ریما کو فلم میں کاسٹ کرنے سے انکار کرنا پڑا۔

اس بیان پر ردعمل دیتے ہوئے عمران عباس نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا، جس میں انہوں نے کہا کہ آج کل کچھ افراد ماضی کی کہانیاں نکال کر مشہور شخصیات کو بدنام کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ 

 

انہوں نے مزید کہا، "یہ بہت شرم کی بات ہے کہ لوگوں کو دوسروں کی ماضی کی کہانیاں نکال کر ان کی موجودہ شہرت کو نقصان پہنچانے کی کوششیں کی جاتی ہیں"۔

عمران عباس نے اس عمل کو غیر اخلاقی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر ان افراد کو پتا چل جائے کہ ان کے اعمال دین اسلام کی نظر میں کتنے سنگین ہیں، تو وہ اس سے اجتناب کریں گے۔
 

تبصرے (1)

WASEEM | 1 month ago | Reply OOH MERE BHAI TU IS MAI ITNI AAP KO AAG KYUN LUG RAHI HAI WESE LUGNI BHI CHAHIYE FIELD JO EK HE HA. NASIR SB NE GHALAT BOLA AESE PUBLICALY NAI BOLNA CHAHIYE BUT YE BHI EK SACHAI HAI K HAIN TU SUB RED LIGHT AREAS WALE HE... BITTER TRUTH...
کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں