جعلی و من گھڑت خبریں پھیلانے پر سائبر کرائم کراچی میں پہلا مقدمہ درج

خبر موصول ہوئی تھی کہ ایک فرد اپنی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جعلی خبریں پھیلا رہا ہے، سائبر کرائم کراچی


آفتاب خان December 08, 2024

جعلی و من گھڑت خبریں پھیلانے پر سائبر کرائم کراچی میں پہلا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق نومبر میں پی ٹی آئی  کے احتجاج کے دوران پروپیگنڈا کے طور پر فیک نیوز پھیلانے پر گلشن اقبال بلاک ون میٹروول کراچی کے رہائشی سیف الرحمن کے خلاف پیکا ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

سائبر کرائم کراچی کے مطابق خبر موصول ہوئی تھی کہ ایک فرد اپنی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جعلی خبریں پھیلا رہا ہے اور ریاست کے بارے میں توہین آمیز زبان استعمال کر رہا ہے۔

انکوائری کے دوران مذکورہ شخص کا ٹویٹر اکاؤنٹ تکنیکی تجزیے کے دوران فعال اور ریاست اور اس کے اداروں کے خلاف پروپیگنڈے میں ملوث پایا گیا، اس اکاؤنٹ کا تکنیکی تجزیہ کرنے پر متعدد پوسٹیں ملی جو ریاست کے خلاف تھیں جس پر سائبر کرائم کراچی نے مقدمہ درج کر لیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں