کراچی میں کیش وین لوٹنے کی کوشش ناکام ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 2 گارڈز جاں بحق

پولیس نے شواہد کی روشنی میں ملزمان کی گرفتاری کے لئے کارروائی شروع کردی ہے۔

فائرنگ سے زخمی گارڈز کو عباسی شہپد اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

WASHINGTON:
پاک کالونی میں 2 سیکیورٹی گارڈز نے اپنی جانیں دے کر کیش وین لوٹنے کی کوشش ناکام بنادی۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے پاک کالونی میں جہانگیر آباد کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے پہلے کیش وین روکنے کی کوشش کی، وین نہ رکنے پر ملزمان نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک گارڈ موقع پر ہی جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

زخمیوں کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک اور زخمی دم توڑ گیا جبکہ دیگر 2 زخمی گارڈز کی ھالت خطرے سے باہر ہے۔پولیس نے شواہد اکٹھے کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لئے تفتیش شروع کردی ہے۔
Load Next Story