روحانی دوست

علم الاعداد کی روشنی میں آپ کا یہ ہفتہ


علم الاعداد کی روشنی میں آپ کا یہ ہفتہ ۔ فوٹو : فائل

صائم المصطفے صائم

واٹس اپ (0333-8818706)

فیس بک (Saim Almustafa Saim)

علمِ الاعداد سے نمبر معلوم کرنے کا طریقہ:

دو طریقے ہیں اور دونوں طریقوں کے نمبر اہم ہیں۔

اول تاریخ پیدائش دوم نام سے!

اول طریقہ تاریخ پیدائش:

مثلاً احسن کی تاریخ پیدائش 12۔7۔1990 ہے۔

 ان تمام اعداد کو مفرد کیجیے، یعنی باہم جمع کیجیے:

1+2+7+1+9+9=29

29 کو بھی باہم جمع کریں (2+9) تو جواب 11 آئے گا۔

11 کو مزید باہم جمع کریں (1+1)

تو جواب 2 آیا یعنی اس وقت تک اعداد کو باہم جمع کرنا ہے جب تک حاصل شدہ عدد مفرد نہ نکل آئے۔ پس یعنی آپ کا لائف پاتھ عدد/نمبر ہے۔

گویا تاریخ پیدائش سے احسن کا نمبر 2 نکلا۔

اور طریقہ دوم میں:

سائل، سائل کی والدہ، اور سائل کے والد ان کے ناموں کے اعداد کو مفرد کیجیے

مثلاً نام ''احسن '' والدہ کا نام '' شمسہ'' والد کا نام '' راشد۔''

حروفِ ابجد کے نمبرز کی ترتیب یوں ہے:

1 کے حروف (ا،ء ،ی،ق،غ)  ، 2 کے حروف (ب،ک،ر)  ،  3 کے حروف (ج،ل،ش) ، 4 کے حروف (د،م،ت)  ،  5 کے حروف(ہ،ن،ث)  ، 6 کے حروف (و،س،خ) ، 7 کے حروف (ز،ع،ذ)  ، 8 کے حروف (ح،ف،ض)  ، 9 کے حروف (ط،ص،ظ) ، احسن کے نمبر (1،8،6،5)

 تمام نمبروں کو مفرد کردیں:(1+8+6+5=20=2+0= 2 )

گویا احسن کا نمبر2 ہے۔ایسے ہی احسن کی والدہ ''شمسہ'' کا نمبر9 اور والد راشد کا نمبر1 بنتا ہے۔

اب ان تینوں نمبروں کا مفرد کرنے پر ہمیں احسن کا ایکٹیو یا لائف پاتھ نمبر مل جائے گا:

(2+9+1=12=1+2=3) 

گویا علم جفر کے حساب سے احسن کے نام کا نمبر 3 نکلا!

علم الاعداد کی روشنی میں آپ کا یہ ہفتہ

پیر 9 تا 15 دسمبر 202

پیر 9 دسمبر 2024

آج کا حاکم عدد4 ہے آج کے دن 2،4 اور9 کا یوگ بن رہا ہے جو انوکھی سوچ اور ایجاد کی قوت رکھتا ہے۔ ہوسکتا ہے انوکھی سوچ والے کسی شخص سے آپ کا واسطہ پڑے یا ایسا کچھ جس کی آپ توقع نہیں رکھتے وقوع پذیر ہوجائے۔ اچانک کچھ ہونے والا عدد جو دل کو تازہ پھول بناسکتا ہے۔ آج کے دن پیدا ہونے والے بچوں کا نام ب، د یا ص سے رکھا جاسکتا ہے۔ آپ کی تاریخ پیدائش میں اگر 1،3،6،7 اور8 خصوصاً 2 کا عدد آتا ہے یا پیدائش کا دن پیر ہے یا نام کا پہلا حرف ب، ک یا ر ہے تو آج کا دن آپ کے لیے بہتر دن ہوسکتا ہے۔  لیکن اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 4،5 اور9 خصوصاً 4 کا عدد یا پیدائش کا دن اتوار ہے یا نام کا پہلا حرف د، م یا ت ہے تو آپ کے لئے اہم اور کچھ مشکل بھی ہوسکتا ہے۔آج کا صدقہ: کسی کی غلطی معاف کرنا بھی صدقہ ہے۔ 20 یا 200 روپے، سفید رنگ کی چیزیں، کپڑا، دودھ، دہی، چینی یا سوجی کسی بیوہ یا غریب خاتون کو بطورِصدقہ دینا ایک بہتر عمل ہوگا۔ آج کا وردِخاص، ’’یارحیم، یارحمٰن یااللّہ '' 11 بار اول وآخر، ایک بار درودشریف پڑھنا بہتر ہوگا۔ اسے کم از کم 11 بار لکھیں پھر اثرات ملاحظہ کیجیے!

منگل 10 دسمبر 2024

آج کا حاکم عدد 3 ہے۔ کام ہو یا اپنی ذات، ادھورے اور نامکمل ہونے کا احساس بھی ہوگا اور چیزیں سامنے بھی آئیں گی۔ آگے بڑھنے کا خواب تدبیروعمل پر اکسا سکتا ہے۔ یہی وہ قوت ہوتی ہے جو نامکمل کو تکمیل کی راہ سجھاتی ہے۔ کسی مذہبی شخصیت کے حوالے سے کچھ سامنے آسکتا ہے۔ آج کے دن پیدا ہونے والے بچوں کا نام ہ، ن یا ث سے رکھا جائے تو بہتر ہے۔ اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 2،3،4،7،8 اور9خصوصاً 3 کا عدد ہے یا آپ کی پیدائش کا جمعرات ہے یا نام کا پہلا حرف ج، ل یا ش ہے تو آپ کے لیے آج کا دن کافی حد تک بہتری لائے گا۔ لیکن اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 1،5 اور6 خصوصاً 1 کا عدد یا پیدائش کا دن اتوار ہے یا نام کا پہلا حرف ا، ی یا غ ہے تو آپ کے لئے کچھ مشکل ہوسکتی ہے۔آج کا صدقہ: صبروتحمل کو مضبوطی سے تھامیں۔ آپ کی آزمائش کا دن ہے، غصہ پی جائیں یہ بہترین صدقہ اور تدبیر ہے۔ 90 یا 900 روپے، سرخ رنگ کی چیزیں ٹماٹر، کپڑا، گوشت یا سبزی کسی معذور سیکیوریٹی سے منسلک فرد یا اس کی فیملی کو دینا بہتر عمل ہوگا۔ آج کا وردِخاص،’’یاغفار، یاستار، استغفراللّہ العظیم‘‘ 13 بار اول وآخر1 بار درودشریف پڑھنا بہتر ہوگا۔ اسے 13 بار لکھنے سے نتائج سوفی صد آپ کے حق میں ہوں گے۔

بدھ 11 دسمبر 2024

آج کا حاکم عدد 9 ہے۔ توانائی اور بیداری آپ کو عملی زندگی میں تیزرفتاری کی سمت لے جاسکتی ہے، اگر آپ کسی ادارے کی انتظامی کابینہ کا حصہ ہیں تو امیدِ کامل ہے کہ آج کا دن مکمل طور پر آپ کے لیے آسانیاں لاسکتا ہے۔ آج کے دن پیدا ہونے والے بچوں کا نام ا،ن یا ص سے رکھا جائے تو بہتر ہے۔ 1،2،3،5،6 اور7 خصوصاً 6 کا عدد یا پیدائش کا دن جمعہ ہے یا نام کا پہلا حرف و، س یا خ ہے تو آپ کے لیے آج دن کافی بہتر ہوسکتا ہے۔ لیکن اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 4،8 اور9 خصوصاً 8 یا پیدائش کا دن ہفتہ یا نام کا پہلا حرف ح،ض یا ف ہے تو کچھ معاملات میں رکاوٹ اور پریشانی کا اندیشہ ہے۔ آج کا صدقہ: ہوسکتا ہے کوئی آپ سے اپنی غلطی پر معذرت خواہ ہو۔ ایسا ہو تو درگزر سے کام لینا بھی صدقہ ہے۔ ’’زردرنگ کی چیزیں یا 50 یا 500 روپے کسی مستحق طالب علم یا تیسری جنس کو دینا بہتر ہے، تایا، چچا، پھوپھی کی خدمت بھی صدقہ ہے۔ آج کا وردِخاص،’’یاخبیرُ، یاوکیلُ، یااللّہ‘‘ 5 بار اول و آخر 1 باردرودشریف پڑھنا مناسب عمل ہوگا۔ ان اسمائے الٰہیہ کو 5 بار لکھنا آپ کے لیے سعادتوں کے دروازے سو فی صد کھول دے گا۔

جمعرات 12دسمبر 2024

آج کا حاکم عدد 8 ہے۔ جمعرات خدا، یقین، ایمان اور اپنی اصل سے جُڑنے کی بات کرتا ہے جب کہ 8 کا عدد مستقل مزاجی، دوراندیشی اور صبر سے مذکورہ امور کو دیکھنے کا تقاضا کرتا ہے۔ ہوسکتا ہے کاموں میں کچھ نادیدہ رکاوٹیں آپ کی رفتار سست کردیں۔ آج کے دن پیدا ہونے والے بچوں کا نام ح، ف یا ض سے رکھیں تو بہتر ہے۔ اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 2،3،4،6،7 اور8 خصوصاً 7کا عدد یا پیدائش کا دن پیر ہے یا نام کا پہلا حرف ع، ز یا ذ ہے تو آپ کے لیے بہتر دن ہے۔ لیکن اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 1،5 اور9 خصوصاً 5 کا عدد یا پیدائش کا دن بدھ ہے یا نام کا پہلا حرف ہ، ن یا ث ہے تو اندیشہ ہے کہ کچھ امور میں آپ کو مشکل ہوسکتی ہے۔ آج کا صدقہ: میٹھی چیز، 30 یا 300 روپے کسی مستحق نیک شخص کو دینا بہتر عمل ہوسکتا ہے، مسجد کے پیش امام کی خدمت بھی احسن صدقہ ہے۔ آج کا وردِخاص، ’’سورۂ فاتحہ کی تین بار تلاوت یا ’’یاقدوس، یاوھابُ، یااللّہ‘‘ 3 بار اول و آخر 1 بار درودشریف پڑھنا بہتر عمل ہوگا۔ اللّہ کے ان پاک ناموں کو تین بار لکھیں۔

جمعہ 13 دسمبر 2024

آج کا حاکم عدد 3 ہے۔ ترقی اور نشوونما ضروری نہیں ہے کہ مادی امور ہی میں ہو، آپ شخصی کردار، علم اور عرفان کی دنیا میں بھی ترقی اور نشوونما کی منازل طے کرسکتے ہیں۔ حقیقتاً یہی اصل ترقی ہے جسے کوئی زوال نہیں ہے، جس میں کبھی تنزلی نہیں ہے۔ آج کا دن اس بارے معاون ہوسکتا ہے۔ آج کے دن پیدا ہونے والے بچوں کا نام ص، ط یا ظ سے رکھنا بہتر ہوگا۔ اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 2،3،4،7،8 اور9 خصوصاً 3 کا عدد یا پیدائش کا دن جمعرات ہے یا نام کا پہلا حرف ج، ل یا ش ہے تو آپ کے لیے بہتری کی امید ہے۔ لیکن اگر آپ کی تاریخ پیدائش 1،5 اور6 کا عدد خصوصاً 5 یا پیدائشی دن بدھ یا جن کے نام کا پہلا حرف ہ، ن یا ث ہے تو آپ کو محتاط رہنے کا مشورہ ہے۔ آج کا صدقہ: کسی سے میٹھے بول اور نرم لہجہ بھی صدقہ ہے۔ 60 یا 600 روپے یا 600 گرام یا 6 کلو چینی، سوجی یا کوئی جنس کسی بیوہ کو دینا بہترین عمل ہوسکتا ہے۔ آج کا وردِخاص،’’سورۂ کہف ایک بار اور ’’یاودود، یامعید، یااللّہ‘‘ 11 بار ورد کرنا بہتر ہوگا۔ اول و آخر ایک بار درودشریف لازم پڑھ لیں۔ ان اسمائے الٰہی کو تین بار لکھیں۔

ہفتہ 14دسمبر 2024

آج کا حاکم عدد 6 ہے۔ اچھی خبر سننے کو مل سکتی ہے لیکن یہ مکمل خبر شاید نہ ہو یا ایسی خبر جو ساتھ کچھ ناگوار جز بھی رکھتی ہو، ہوسکتی ہے۔ مکان کی تزئین وآرائش کا موقع مل سکتا ہے یا ضرورت محسوس ہوسکتی ہے آج کے دن پیدا ہونے بچوں کا نام ص، ط یا ظ سے رکھنا مناسب ہے۔ اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 1،4،5،6،8 اور9 خصوصاً 9کا عدد یا پیدائشی دن منگل یا نام کا پہلا حرف ص، ط یا ظ ہے تو آپ کے لئے ایک اچھا دن ہوسکتا ہے۔ لیکن اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 2،3 اور7 خصوصاً 7 کا عدد یا پیدائشی دن پیر یا نام کا پہلا حرف ع، ز یا ذ ہے تو آپ کو محتاط رہنے کا مشورہ ہے۔آج کا صدقہ: صبر اور خاموشی بہترین تدبیر ہے۔ لمبے عرصے کی منصوبہ بندی کے لیے سازگار وقت ہے۔  80 یا 800 روپے یا کالے رنگ کی چیزیں کالے چنے، کالے رنگ کے کپڑے سرسوں کے تیل کے پراٹھے کسی معذور یا عمررسیدہ مستحق فرد کو دینا بہتر عمل ہوسکتا ہے۔ آج کا وردِخاص، کمی رزق کی ہو، سکون کی ہو یا راحتوں کی ہو اس وردخاص کو اپنالیں ان شاء اللّہ بند دروزاے کھل جائیں گے،’’ یا فتاح، یاوھابُ، یارزاق، یااللّہ‘‘ 8 بار اول و آخر 1 بار درودشریف کا ورد بہتر عمل ہوگا تین لکھنا اس کے فوائد کو کئی گنا بڑھادے گا۔

اتوار 15 دسمبر 2024

آج کا حاکم عدد 9 ہے۔ باوردی منتظم افراد کے لیے بہتر دن ہے۔ ہوسکتا ہے حالات آپ کے مزاج کو جارحانہ کردیں۔ کوشش کریں کہ اپنی بات کو واضح اور دوٹوک رکھیں تاکہ سننے والے کو کسی غلط فہمی اور بدگمانی کا موقع نہ مل سکے۔ آج کے دن پیدا ہونے والے بچوں کا نام ص، ط یا ظ سے رکھیں تو بہتر ہے۔ اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 1،2،3،5،6 اور7 خصوصاً 6 کا عدد یا جن کا پیدائشی دن جمعہ ہے یا نام کا پہلا و، س یا خ ہے تو آپ کے لیے ایک اچھے دن کی امید ہے۔ لیکن اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 4،8 اور9 خصوصاً 8 عدد یا جن کا پیدائشی دن ہفتہ ہے یا نام کا پہلا حرف ح، ف یا ض ہے تو  آپ کے لیے کچھ مشکل ہوسکتی ہے۔ آج کا صدقہ: 13یا 100 روپے یا سنہری رنگ کی چیزیں گندم، پھل، کپڑے، کتابیں یا کسی باپ کی عمر کے فرد کی خدمت کرنا بہتر ہوگا۔ آج کا وردِخاص،’’یاحی، یاقیوم، یااللّہ‘‘ 13 اول و آخر 1بار درودشریف پڑھنا مناسب عمل ہوگا۔ اسے 13 بار لکھنا بہتر ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں