اسحاق ڈار کا ترک وزیر خارجہ سے رابطہ، شام کی صورت حال پر تبادلہ خیال

اسحاق ڈار نے شام میں پاکستانی شہریوں کی حفاظت کیلئے ممکنہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا


ویب ڈیسک December 09, 2024
اسحاق ڈار نے شام میں پاکستانیوں کے بارےمیں بات کی—فوٹو: فائل

اسلام آباد:

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ترکیے کے وزیر خارجہ ہاکان فیدن سے رابطہ کرکے شام کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

دفترخارجہ سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے ترک وزیرخارجہ ہاکان فیدن سے ٹیکی فونک رابطہ کیا۔

بیان میں کہا گیا کہ دونوں رہنماؤں نے شام کی ابھرتی ہوئی صورت حال پر بات چیت کی اور اس موقع پراسحاق ڈار نے شام میں اپنے شہریوں کی حفاظت کے لیے حکومت پاکستان کی کوششوں کی تفصیلات بتائیں۔

یہ بھی پڑھیں: شام میں پھنسے پاکستانی شہریوں کی سہولت کیلیے کرائسز مینجمنٹ یونٹ فعال

اسحاق ڈار نے پاکستانی شہریوں کی حفاظت کے لیے دونوں ممالک کے درمیان ممکنہ تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

اس سے قبل دفترخارجہ نے شام میں اپنے شہریوں کے لیے کرائسز یونٹ فعال کردیا تھا اور کہا تھا کہ شام میں موجود تمام پاکستانی محفوظ ہیں اور سفارت خانے سے رابطے میں ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں