ریاست مخالف پروپیگنڈے کے الزام میں پی ٹی آئی کے یوسی چیئرمین گرفتار

ریاست مخالف مواد سوشل میڈیا کے جس اکاؤنٹ سے شیئر کیا گیا وہ شکیب قائمخانی کے نام اور قومی شناختی کارڈ پر رجسٹرڈ تھا


ویب ڈیسک December 09, 2024

HYDERABABD:

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے ریاست پاکستان کے خلاف مبینہ پروپیگنڈے کے الزام میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور یونین کمیٹی 115 لطیف آباد کے چیئرمین شکیب قائمخانی کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے کے مطابق، ملزم کے خلاف سائبر کرائم قوانین کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے، جس میں پیکا قانون اور تعزیرات پاکستان کی متعدد دفعات شامل ہیں۔

مقدمے کے متن میں بتایا گیا ہے کہ ریاست مخالف مواد سوشل میڈیا پر ایک ایسے اکاؤنٹ سے شیئر کیا گیا جو شکیب قائمخانی کے نام اور قومی شناختی کارڈ پر رجسٹرڈ تھا۔

گرفتاری کے بعد ملزم کو ابتدائی تفتیش کے لیے حراست میں لے لیا گیا ہے۔ ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ اس کیس کی مکمل چھان بین جاری ہے اور یہ دیکھا جا رہا ہے کہ آیا ملزم کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے مزید ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے شواہد موجود ہیں۔

ایف آئی اے نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کا استعمال کرتے وقت قانونی تقاضوں کو مدنظر رکھیں اور کسی بھی قسم کی غیر قانونی سرگرمی سے گریز کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں