کراچی میں سردی کی شدت بڑھ گئی، درجہ حرارت 11 ڈگری ریکارڈ

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شمال مشرقی سمت سے ہوائیں چلنے اور درجہ حرارت 10 ڈگری تک ریکارڈ ہونے کی پیش گوئی

—فوٹو: فائل

کراچی:

شہر قائد میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا، جس کے سبب آج درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور مطلع صاف رہے گا جب کہ رات اور صبح کے اوقات میں موسم سرد  رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ ہلکی دُھند کے باعث آج صبح حدِ نگاہ 3 کلومیٹر ریکارڈ ہوئی۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ہلکی رفتار سے شمال مشرقی سمت سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

شہر میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت 10 جب کہ زیادہ سے زیادہ 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہونے کی توقع ہے۔

Load Next Story