اپنے ساتھی اداکاروں کیلئے مشکل پیدا کرنے جارہا ہوں سلمان خان

تمام اداکار فلاحی ادارے قائم کریں اور مجھے شکست دیں جس طرح میں نے دوسروں کو شکست دی ہے، سلمان خان


ویب ڈیسک July 23, 2014
فلم انڈسٹری میں جب تک آپکا کام رہتا ہےتو آپ کی شہرت بھی رہتی ہے اور چاہنے والے لوگ بھی موجود رہتے ہیں، سلمان خان فوٹو: فائل

بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کا کہنا ہے کہ فلمی دینا کی شہرت عارضی ہے اسی وجہ سے اپنی توانائی کو اپنے مستقبل کے کردار پر لگاتا ہوں۔

اپنے ایک انٹرویو میں سلمان خان کا کہنا تھا کہ فلمی شہرت ہر 3 سال بعد آتی ہے اور اس میں ہر کوئی آپ کو شکست دے سکتا ہے، جب تک آپ کا کام رہتا ہے تو آپ کی شہرت بھی رہتی ہے، پیسہ بھی ملتا ہے اور آپ کو چاہنے والے لوگ بھی موجود رہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میں اپنے ساتھی اداکاروں کے لئے بہت مشکل پیدا کرنے جا رہا ہوں، میرا مشن ہے کہ اپنی برانڈ ''بینگ ہیومن''کو ایک منفرد مقام پر لے کر جاؤں اور اس کے لئے سخت محنت کر رہا ہوں، اتنی محنت میں نے اپنی پوری زندگی میں نہیں کی۔

سلمان خان نے کہا کہ میں اپنی برانڈ کو کامیابی کے اس مقام پر پہنچانا چاہتا ہوں کہ جس معیار پر پہنچنا ہر کسی کے لئے مشکل ہو یا پھر اپنے معیار کو اس قدر بلند کر لیا جائے کہ لوگ دوسروں کی مدد کرنے کے لئے رقم دینے پر آپ پر اعتماد کریں۔ انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ تمام اداکار اپنے فلاحی ادارے شروع کریں اور مجھے شکست دیں جس طرح میں نے اپنی برانڈ کے ذریعے دوسروں کو شکست دی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں