شامی فوج کی ناکامی حیران کن ہے، بشار الاسد نے بھی مدد نہیں مانگی؛ ایران

شام میں باغیوں نے دمشق کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد بشار الاسد روس فرار ہوگئے


ویب ڈیسک December 09, 2024

باغی گروہوں کے ہاتھوں اپنے 24 سالہ دورِ اقتدار کا خاتمہ ہونے کے بعد بشار الاسد حکومت چھوڑ کر اہل خانہ کے ہمراہ روس پہنچ گئے جس پر ایران کا ردعمل سامنے آگیا۔ 

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ بشار الاسد نے باغیوں کے دمشق تک پہنچنے کے دوران کسی مرحلے پر ایران سے مدد نہیں مانگی۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے مزید کہا کہ اپنی حکومت اور ملک کی حفاظت کی بنیادی طور پر ذمہ داری شامی فوج کی تھی یہ نہ کبھی ہماری ذمہ داری تھی اور نہ ہی ہم نے کبھی اسے اپنا فرض سمجھا۔

ایرانی وزیرِ خارجہ نے کہا کہ شامی فوج باغیوں کو روکنے میں مکمل طور پر ناکام رہی، یہ حیران کن ہے۔ کہیں بھی کوئی مزاحمت نہیں ہوئی۔

یہ خبر پڑھیں : بشارالاسد اہل خانہ کے ہمراہ ماسکو پہنچ گئے، روس نے سیاسی پناہ دے دی

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 27 نومبر کو شامی حکومت کے مخالف مسلح گروپوں نے حلب اور ادلب میں سرکاری فوج کے ٹھکانوں پر حملوں کا آغاز کیا تھا۔

باغی فورسز نے محض 11 دنوں میں دارالحکومت دمشق کا بھی کنٹرول حاصل کرکے بشار الاسد کو 24 سالہ اقتدار چھوڑ کر روس بھاگنے پر مجبور کردیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں