نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 8 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی

بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق کراچی الیکٹرک کے علاوہ ملک کے تمام صارفین پر ہوگا


ویب ڈیسک July 23, 2014
بجلی کی قیمت میں کمی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ سرچارج کی مد میں کی گئی۔ فوٹو: فائل

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پر بجلی کی قیمت میں 8 پیسے کمی کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نیپرا نے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست کی سماعت کی۔ درخواست میں موقف اختیار کیاگیا کہ جون کے مہینے میں 34 فیصد فرنس آئل اور 21 فیصد گیس سے جبکہ ہائیڈل ذرائع سے 36 فیصد بجلی پیدا کی گئی، ہائیڈل ذرائع سے بجلی کی پیداوار میں اضافے کی وجہ سے بجلی کی پیداواری لاگت میں کمی آئی۔

نیپرا نے سماعت کے بعد ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں 8 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی، بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق کراچی الیکٹرک کے علاوہ ملک کے تمام صارفین پر ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں