صدر نیشنل بینک کو بلااجازت غیر ملکی دورے پر نوٹس، اخراجات ادائیگی کا حکم

صدر نیشنل بینک رحمت علی حسنی نے حکومتی اجازت کے8 بغیر سرکاری خرچ پر فرانس کا دورہ کیا۔


احتشام مفتی December 09, 2024

کراچی: وفاقی وزارت خزانہ نے نیشنل بینک آف پاکستان کے صدر کے بلااجازت غیر ملکی دورے کا نوٹس لیتے ہوئے ان سے استفسار کیا ہے کہ انہوں نے بغیر اجازت کے غیرملکی دورہ کیوں کیا ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے نیشنل بینک کے صدر کو بھیجے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے وزیر اعظم کی منظوری کے بغیر غیرملکی دورے پر لاکھوں روپے خرچ کردیئے ہیں لہذا صدر نیشنل بینک غیر منظور شدہ دورے پر خرچ ہونے والی تمام رقم سرکاری خزانے میں جمع کرائیں۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم کی اجازت کے بغیر صدر نیشنل بینک رحمت علی حسنی آئندہ کوئی غیر ملکی دورہ نہیں کریں گے، حکومتی ہدایات کی خلاف ورزی پر آئندہ صدر نیشنل بینک رحمت علی حسنی کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق صدر نیشنل بینک رحمت علی حسنی نے حکومتی اجازت کے8 بغیر سرکاری خرچ پر فرانس کا دورہ کیا۔ ذرائع نے بتایا کہ رحمت علی حسنی کے دورے پر سرکاری اخراجات کا تخمینہ تقریبا 75لاکھ روپے ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں