ڈی چوک سے گرفتار 19 ملزمان کا مزید 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

ملزمان کے انکشافات پر دیگر گرفتاریوں کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں، پراسیکیوٹر


ویب ڈیسک December 09, 2024

اسلام آباد:

انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈی چوک سے گرفتار 19 ملزمان کا مزید 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

ملزمان کو اسلام آباد انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین کی عدالت میں پیش کیا گیا، پراسیکیوٹر راجہ نوید نے عدالت میں کہا کہ ملزمان کے خلاف تھانہ سیکریٹریٹ میں مقدمہ درج ہے، ملزمان کا مجموعی طور پر 11 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کیا جاچکا ہے جس میں کئی انکشافات سامنے آئے ہیں۔

پراسیکیوٹر نے کہا کہ ملزمان کے انکشافات پر دیگر گرفتاریوں کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، ملزمان سے برآمدگیاں بھی کرنی ہیں لہٰذا مزید بیس بیس دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے، عدالت نے ملزمان کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں