ڈکیتی کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار

ملزم سنگین جرائم کر کے بیرون ملک فرار ہو گیا تھا، ترجمان ایف آئی اے


ویب ڈیسک December 09, 2024

راولپنڈی:

ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم کو سعودی عرب سے گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم کو سعودی عرب سے گرفتار کر کے اسلام آباد ایئرپورٹ منتقل کر دیا گیا، جس کی شناخت ثناء اللہ کے نام سے ہوئی۔

گرفتار ملزم پنجاب پولیس کو مطلوب تھا جس کے خلاف سال 2021 میں ڈکیتی کی دفعات کے تحت تھانہ صدر جامپور، راجن پور میں مقدمہ درج تھا۔ ملزم سنگین جرائم کر کے بیرون ملک فرار ہو گیا تھا۔

ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے ملزم کی گرفتاری کے لیے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا۔ بعد ازاں، ملزم کو ایف آئی اے امیگریشن اسلام آباد نے پنجاب پولیس حکام کے حوالے کر دیا ہے۔

ملزمان کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی انٹرپول ریاض کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی، جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ این سی بی انٹرپول 24/7 پوری دنیا کے ساتھ رابطے میں ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں