پی ٹی آئی ڈی چوک احتجاج؛ شیر افضل مروت کی 3 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور

جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے میرے قومی اسمبلی والے الفاظ کی وجہ سے سماعت نہیں کی، شیر افضل مروت


ویب ڈیسک December 09, 2024
(فوٹو: فائل)

اسلام آباد:

انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کی 3 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور کر لی۔

پی ٹی آئی ڈی چوک احتجاج پر درج مقدمات پر اے ٹی سی جج طاہر عباس سپرا نے درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ عدالت نے 3 مقدمات میں پانچ، پانچ ہزار روپے مچلکوں کے عوض 16 دسمبر تک عبوری ضمانت منظور کر لی۔

دوران سماعت، شیر افضل مروت نے کہا کہ جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے میرے قومی اسمبلی والے الفاظ کی وجہ سے سماعت نہیں کی، جس پر عدالت نے کہا کہ آپ ایسا نہ کیا کریں۔

پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے کہا کہ سر کیا کریں مجبور ہوجاتے ہیں، جب انصاف کا نظام تباہ ہوتا ہے سب تباہ ہو جاتا ہے۔

عدالت نے کیس کی سماعت 16 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں