جعلی دستاویزات پر کراچی ایئرپورٹ سے 3 مسافر گرفتار

تینوں ملزمان قانونی کارروائی اور تفتیش کیلئے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل منتقل


اسٹاف رپورٹر December 09, 2024
(فوٹو فائل)

کراچی:

ایف آئی اے نے کراچی ایئرپورٹ پر مختلف کارروائیوں میں 3 مسافروں کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان کے مطابق ایف آئی اے نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کے دوران عمرے کی آڑ میں غیر قانونی سفر کرنے والے مسافر محمد مزمل کو گرفتار کرلیا جس کے پاسپورٹ پر جعلی معلومات درج تھیں۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے پاسپورٹ پر جعلی جائے پیدائش لکھوائی ہوئی تھی، ملزم کی جائے پیدائش لودھراں ہے جبکہ ملزم نے جائے پیدائش سرگودھا ظاہر کر کے عمرہ ویزا حاصل کیا، ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم عمرے کی آڑ میں سعودی عرب ملازمت کے غرض سے جا رہا تھا۔ 

ملزم نے اس مقصد کے لیے بہاولپور کے رہائشی عاشر نامی ایجنٹ سے ڈیل طے کی، ملزم نے ایجنٹ سے یہ ڈیل 3 لاکھ 50 ہزار روپے میں طے کی، ڈیل کے تحت ملزم کو سعودی عرب پہنچنے پر اقامہ ملنا تھا۔ 

ایف آئی اے نے ایک اور کارروائی میں جعلی دستاویزات پر سفر کی کوشش کرنے والے 2 مسافروں کو گرفتار کرلیا جن کی شناخت قربان علی اور محمد تہران کے ناموں سے ہوئی جن کا تعلق حیدر آباد سے ہے۔

مسافروں نے پاکستانی پاسپورٹ پر ساوتھ افریقا جانے کی کوشش کی، مسافروں کی جانب سے پیش کئے جانے والے ساوتھ افریقا کے ویزے جعلی نکلے۔ امیگریشن سکینڈ لائن آفس کی فرانزک رپورٹ کے مطابق ویزوں میں خفیہ خصوصیات موجود نہ تھیں۔

تمام ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں