کتے کو گاڑی کے نیچے کیوں کچلا؟ مزدور نے مقدمہ درج کرادیا، دو ملزمان زیر حراست

کار سوار نے کتے کو کچلا، مزدور کے احتجاج پر اسے تشدد کا نشانہ بھی بنایا

لاہور: کتے کو گاڑی کے نیچے کیوں کچلا؟ شہری نے تھانہ باغبان پورہ میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرادیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شہری اویس نے مقدمے کے متن میں بتایا ہے کہ محنت مزدوری کرکے اپنا اور کتے کا پیٹ پالتا ہوں، کار میں سوار ملزم عابد نے اپنی گاڑی سے میرے پالتو کتے کو کچلا جو موقع پر ہی مرگیا، تیز رفتار کار سوار سے کتے کو مارنے کی وجہ پوچھی تو اس نے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

شہری نے ایف آئی آر میں کہا کہ مجھے اور میرے دوست شانی کو عابد نے ساتھیوں کے ہمراہ تشدد کیا، کار سوار عابد نے کتے کے بعد ہمیں بھی کچلنے کی کوشش کی، کار سوار عابد کہتا رہا اس کے نزدیک کتے اور انسان میں کوئی فرق نہیں، پولیس نے زخمیوں کا میڈیکل کروا کر مقدمہ درج کرلیا۔

ایس ایچ او باغبان پورہ نے کہا کہ واقعہ میں ملوث دو ملزمان کو حراست میں لے کر باقیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔

Load Next Story