غزہ پر اسرائیلی فوج کی بمباری میں مزید 22 فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج کی بمباری میں شہید ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں


ویب ڈیسک December 09, 2024

اسرائیلی فوج کی غزہ کے مختلف علاقوں پر بمباری میں 22 فلسطینی شہید ہوگئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ کے مختلف علاقوں میں اسپتالوں اور خوراک کی فراہمی کے مراکز کو ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

یہ پہلا موقع نہیں جب اسرائیل نے خوراک کے لیے قطار میں کھڑے فلسطینی پناہ گزینوں پر فضائی بمباری کی ہے۔

ایسے واقعات میں شہید ہونے والوں میں فلسطینیوں سمیت اقوام متحدہ کے لیے کام کرنے والے مقامی اور اہلکار بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے غزہ پر جاری اسرائیلی بمباری میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 44 ہزار 700 سے تجاوز کرگئی جب کہ زخمیوں کی تعداد ایک لاکھ سے زیادہ ہے۔

اسرائیلی حملوں میں شہید اور زخمی ہونے والوں میں نصف تعداد خواتین اور بچوں کی ہے جب کہ دس لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔

غزہ کے بعد اسرائیل نے لبنان پر بھی بمباری کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جہاں شہدا کی تعداد 5 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔

اسرائیل نے غزہ اور لبنان کے ساتھ ساتھ شام اور عراق میں مخصوص اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔

 

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔