لاہور میں بارش سے متعلق محکمہ موسمیات کی پیش گوئی

لاہور شہر میں بادل بن برسے گزر گئے البتہ سردی کی لہر آگئی


ویب ڈیسک December 09, 2024

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ لاہور میں آئندہ دو دن تک بارش کا امکان نہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش ہوئی ہے جبکہ پہاڑی علاقوں میں برف باری سے سردی کی شدت بڑھ گئی ہے تاہم لاہور شہر میں بادل بن برسے گزر گئے البتہ سردی کی لہر آگئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں آئندہ 48 گھنٹوں میں بارش کے امکانات نہیں، دو روز بعد بارش برسانے والے بادلوں کا نیا سسٹم داخل ہونے کے امکانات  ہیں، لاہور میں آج کم سے کم درجہ حرارت سات جبکہ زیادہ سے زیادہ 21 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کے امکانات ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں