تیتر کے غیرقانونی شکار پر 35 شکاریوں کو ساڑھے پانچ لاکھ روپے جرمانہ

پنجاب وائلڈ لائف نے یکم دسمبر سے 31 جنوری تک صرف اتوار کے روز تیتر کے شکار کی اجازت دے رکھی ہے


ویب ڈیسک December 09, 2024

لاہور:

تیتر کا غیرقانونی شکار اور قواعد و ضوابط کی خلاف ورزیوں پر سالٹ رینج ریجن اور راولپنڈی ریجن میں 35 شکاریوں کے چالان کرکے ساڑھے پانچ لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف سالٹ رینج ریجن رائے زاہد علی کھرل کی سربراہی میں وائلڈ لائف اسٹاف سالٹ رینج ریجن نے 110 گاڑیاں، 299 شکاریوں اور 296 پرمٹس کو چیک کیا اور قواعد و ضوابط و دیگر خلاف ورزیوں پر بشمول غیر قانونی شکار جنگلی سور، خرگوش، پی سی پی کا استعمال اور ناجائز قبضہ تیتر کی پاداش میں موقع پر 17 چالان کیے اور 9 کیس کمپاونڈ کرکے ایک لاکھ 81 ہزار روپے جرمانہ کیا۔ ایک کیس عدالت بھیجا جبکہ 7 مقدمات ابھی زیرِ التواء ہیں۔

اسی طرح، ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف راولپنڈی ریجن راجہ احسان احمد نے اپنی ٹیم کی ہمراہی میں ضلع راولپنڈی و اٹک کے مختلف مقامات پر تیتر کے قانونی شکار کے دوران قواعد و ضوابط کی خلاف ورزیوں اور ناجائز شکار جنگلی جانوروں و دیگر کل 15 چالان کیے اور انہیں 2 لاکھ 66 ہزار روپے محکمانہ معاوضہ کی مد میں جرمانہ کیا۔

ایسی ہی ایک دیگر کامیاب کارروائی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈ لائف ضلع اٹک ذیشان یوسف جتوئی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ جنگلی خرگوش کا غیر قانونی شکار کرنے پر 3 شکاریوں کو مبلغ 1 لاکھ روپے جرمانہ کرکے کیس نمٹا دیا۔

واضع رہے کہ پنجاب وائلڈ لائف نے یکم دسمبر سے 31 جنوری تک صرف اتوار کے روز تیتر کے شکار کی اجازت دے رکھی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں