کراچی میں سردی کی لہر کب تک جاری رہے گی؟

شہر کے دن اور رات کے بیشتر اوقات میں بلوچستان کی شمال مشرقی ہوائیں چلنے کا امکان ہے، موسمیات


ویب ڈیسک December 09, 2024

کراچی:

محکمہ موسمیات نے کراچی میں سردی کی لہر ایک ہفتے تک جاری رہنے کی پیش گوئی کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر نے کراچی کے موسم سے متعلق پیش گوئی کردی اور کہا ہے کہ کراچی میں سردی کی موجودہ لہر پورے ہفتے جاری رہ سکتی ہے تاہم اس دوران موسم خشک اور راتیں خنک رہنے کی توقع ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ چند روز کے دوران شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 10 تا 12 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے، دن اور رات کے بیشتر اوقات میں بلوچستان کی شمال مشرقی ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں