شام میں بشار الاسد کی متعدد زیرِ زمین جیلیں پکڑی گئیں

زیر زمین جیلوں میں سیاسی مخالفین کو رکھا جاتا تھا جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں


ویب ڈیسک December 09, 2024

شام میں بشار الاسد کی حکومت کے دوران مخالفین کو گرفتار کرکے زیر زمین جیلوں میں رکھا گیا تھا جن کا کسی طرح باہر کی دنیا سے رابطہ نہیں تھا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق شام میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیم المرصد کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ شمال مغربی علاقے الساحل السوری میں متعدد جیلیں زیر زمین موجود ہیں۔

ان خطرناک زیر زمین جیلوں میں سیاسی مخالفین کو بھی رکھا جاتا تھا جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ 

العربیہ نیوز سے گفتگو میں ڈائریکٹر رامی عبد الرحمان نے بتایا کہ شامی سیکیورٹی فورسز کی متعدد خفیہ جیلیں مخالفین سے بھری ہوئی ہیں۔

ڈائریکٹر المرصد نے مزید کہا کہ شامی فوج کے متعدد سینیئر افسران نامعلوم مقام پر چھپے ہوئے ہیں جن سے خفیہ جیلوں کے متعلق پوچھ گچھ کی جائے گا۔

بشار الاسد کے بھائی ماہر الاسد کے مارے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے المرصد کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ خفیہ جیلوں کے قیدیوں کا رابطہ ان کے اہل خانہ سے بھی نہیں ہے۔

یاد رہے کہ شام میں بشار الاسد کا دھڑن تختہ کرنے والے مسلح باغیوں کو بھی ایسی زیر زمین جیلیں ملی ہیں جن تک پہنچنے کے لیے کھدائی کرنا پڑی ہے۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں