سونو سود اور جیکولین فرنینڈس کی ایکشن تھرلر فلم ’فتح‘ کا ٹیزر جاری

اس فلم میں سونو سود نے بطور ہدایتکار ڈیبیو کیا ہے


ویب ڈیسک December 09, 2024

بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو سونو سود کی سنسنی اور تھرلر سے بھرپور ایکشن فلم ’فتح‘ کا ٹیزر جاری کر دیا گیا۔

فلم ’فتح‘ میں سونو سود ہدایتکاری کی دنیا میں بھی ڈینیو کر رہے ہیں جبکہ اس میں وہ بھرپور ایکشن ہیرو کے کردار میں بھی نظر آئیں گے۔ فلم میں جیکولین فرنینڈس بھی ایک اہم کردار ادا کر رہی ہیں جبکہ سینئر اداکار نصیر الدین شاہ بھی اہم کردار نبھائیں گے۔

 ٹیزر دیکھ کر معلوم ہوتا ہے کہ فلم کی کہانی سنسنی خیز، ایکشن تھرلر اور سازشوں پر مبنی ہے۔ 

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Sonu Sood (@sonu_sood)

سونو سود فلم میں فتح کا مرکزی کردار نبھا رہے ہیں، جو ماضی کو پیچھے چھوڑ کر پنجاب میں پُرسکون زندگی گزارنے کا خواہاں ہے۔ لیکن جب ایک مقامی لڑکی سائبر مافیا کے ہاتھوں لاپتہ ہو جاتی ہے، تو فتح کو اپنی صلاحیتوں کا دوبارہ استعمال کرنا پڑتا ہے وہ انتقام کی راہ پر نکلتا ہے اور پورے سائبر مافیا نیٹ ورک کو ختم کرنے کی ٹھان لیتا ہے۔ 

یہاں دلچسپ بات یہ ہے کہ فلم میں جیکولین فرنینڈس نے بھی ایکشن میں مہارت دکھائی ہے۔ سونو سود نے انسٹاگرام پر ٹیزر شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’کردار ایماندار رکھنا، جنازہ شاندار نکلے گا۔‘

واضح رہے کہ فلم ’فتح‘ 10 جنوری 2025 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ اس فلم کے ایکشن مناظر فلمانے کے لیے ہالی ووڈ کے ماہرین کی خدمات لی گئی ہیں جبکہ فلم شِکتی ساگر پروڈکشنز اور زی اسٹوڈیوز نے پروڈیوس کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں