ایشیا فٹبال کپ کے کوالیفائرز ڈراز کا اعلان، پاکستان پہلا میچ شام کیخلاف کھیلے گا

کوالیفائنگ راونڈ میں پاکستان کل 6 میچز کھیلے گی


ویب ڈیسک December 09, 2024

ایشیا فٹبال کپ (اے ایف سی) کے کوالیفائرز ڈراز کا اعلان کر دیا گیا جس کے تحت قومی ٹیم اپنا پہلا میچ 25 مارچ 2025 کو شام میں کھیلے گی۔

فٹبال کپ کے لیے ہونے والے کوالیفائنگ راونڈ کے ڈراز کی تقریب ملائشیا میں ہوئی جس میں 24 ٹیموں کو 6 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔

پاکستان فٹ بال ٹیم کو گروپ ای میں شامل کیا گیا ہے۔ قومی ٹیم ہوم اینڈ اوے کی بنیاد پر شام، افغانستان اور میانمار سے 6 میچز کھیلے گی۔

فیفا کی عالمی رینکنگ میں شام 98، افغانستان 155، میانمار 167 اور پاکستان 198ویں نمبر پر ہے۔

واضح رہے کہ ایشیا فٹبال کپ 2027 میں سعودی عرب میں منعقد ہوگا۔ کوالیفائنگ راونڈ اگلے سال 25 مارچ سے 31 جون تک ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں