کراچی:
اورنگی ٹاؤن میں گولی لگنے سے زخمی 17 سالہ لڑکی دم توڑگئی۔
اقبال مارکیٹ تھانے کے علاقے اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے 11 منصور نگر میں ہفتہ کی شب نامعلوم سمت سے آنے والی گولی ماتھے پر لگنے سے زخمی ہونے والی 17 سالہ عائشہ نور دختر شیخ دلاور حسین پیر کو جناح اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گئی۔
اقبال مارکیٹ پولیس کے مطابق عائشہ نور موٹرسائیکل پر اپنے بھائی اوروالدہ کے ہمراہ منصور نگر کے قریب سڑک سے گزرتے ہوئے اندھی گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگئی تھی۔
پولیس نے واقعے کا مقدمہ الزام نمبر24/361 زخمی لڑکی کے والد شیخ دلاور حسین کی مدعیت میں بجرم دفعہ 34/337 ایچ ون کے تحت نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا تھا۔
مقتولہ لڑکی کے والد شیخ دلاور حسین نے بتایا کہ وہ کورنگی نمبر پانچ جے ایریا کے رہائشی اور ہوزری کا کام کرتے ہیں۔ واقعے کے وقت انکی اہلیہ اور بچے اپنی دادی کے گھر اورنگی ٹاؤن جارہے تھے۔