عظمیٰ بخاری کے نام پر 14 لاکھ کا فراڈ کرنے والا ملزم گرفتار

قلعہ گجر سنگھ پولیس نے وزیراطلاعات کے ، پی ایس او کی مدعیت میں مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا


ویب ڈیسک December 09, 2024

لاہور:

صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کے نام پر 14 لاکھ روپے کا فراڈ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات کے، پی ایس او ذکااللہ کی درخواست پر تھانہ قلعہ گجر سنگھ پولیس نے مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ  برہان آصف نامی شخص صوبائی وزیر کا نام استعمال کرکے رقم بٹور  رہا تھا۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزم نے ندیم اکبر نامی شہری سے 35 لاکھ روپے کا غبن کیا جس میں سے 14 لاکھ روپے وزیر اطلاعات کے نام پر لیے، برہان آصف نے محکمہ وزارت اطلاعات کی ساکھ کو نقصان پہنچایا۔

پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں