ایم ڈی کیٹ امتحان میں کسی اور کا پرچہ دینے والے دو ملزمان کو جیل بھیجنے کا حکم

ملزمان کسی اور کی جگہ بیٹھ کر پرچہ دے رہے تھے، تفتیشی افسر


کورٹ رپورٹر December 09, 2024

اسلام آباد:

شہر قائد میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے ایم ڈی کیٹ امتحان میں جعل سازی کے مقدمے میں گرفتار 2 ملزمان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

کراچی سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت کے روبرو ایم ڈی کیٹ امتحان میں جعل سازی کے مقدمے میں پولیس نے گرفتار 2 ملزمان کو پیش کیا۔ ملزمان میں قیصر اور عبد المجید شامل ہیں۔

تفتیشی افسر نے بتایا کہ ایم ڈی کیٹ امتحان کے دوران این ای ڈی یونیورسٹی میں 2 جعلی امیدواروں کو پکڑا گیا تھا۔

ملزمان اصل امیدواروں کی جگہ امتحان دے رہے تھے۔ ان دونوں ملزمان کو گرفتار کرنا ہے۔ جج عمران علی تھری نے دونوں ملزمان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ پولیس نے ملزمان کیخلاف مبینہ ٹاؤن تھانے میں مقدمہ درج کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں