لبنان کی سرنگ میں سرچ آپریشن کے دوران دھماکا؛ 2 کمانڈرز سمیت 4 اسرائیلی فوجی ہلاک

ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں میں ایک کمپنی اور ایک پلاٹون کمانڈر بھی شامل ہے

اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ لبنان میں ایک سرنگ میں سرچ آپریشن کے دوران اُن کے 4 اہلکار حادثاتی طور پر مارے گئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق لبنان کے جنوبی علاقوں میں مارے گئے اسرائیلی فوج کے اہلکاروں کی شناخت ایوگینی زینرشائن، زکرون یعقوب، بنیامین ڈیسٹاو نیگوز اور اریز بن افراہیم کے نام سے ہوئی۔

ان میں ایک کمپنی کمانڈر اور ایک پلاٹون کمانڈر تھا۔ 

اسرائیلی فوج کے ان چاروں اہلکاروں کی عمریں 21 سے 43 سال کے درمیان ہیں اور یہ سب 226 ویں ریزرو پیرا ٹروپرز بریگیڈ کی 9263 ویں بٹالین کا حصہ تھا۔

یہ حادثہ اس وقت ہوا جب لبونح کی ایک سرنگ میں سرچ آپریشن کے دوران دھماکا خیز مواد کے ذخیرہ پھٹ گیا۔

دھماکے کی وجہ کی تفتیش کی جا رہی ہے۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ یہ حزب اللہ کا بوبی ٹریپ نہیں تھا۔

 

Load Next Story