وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا
وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں امن و امان اور سیاسی صورت حال کے پیش نظر وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ شہباز شریف نے کل صبح وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہوگا جس میں امن وامان اور سیاسی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے تمام اراکین کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔