پی ٹی اے کے تحت ہفتہ آگاہی برائے سائبر سیکیورٹی کا آغاز

اس ہفتہ کا مقصد انفرادی اور صارفین کی سطح پر ڈیجیٹل تحفظ کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنا ہے

فوٹو فائل

اسلام آباد:

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے ہفتہ آگاہی برائے سائبر سیکیورٹی  2024 کا آج سے آغاز ہوگیا جو 15 دسمبر تک جاری رہے گا۔

اس ہفتہ کا مقصد انفرادی اور صارفین کی سطح پر ڈیجیٹل تحفظ کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنا ہے، جس میں آن لائن سیکیورٹی، ڈیٹا پرائیویسی، اور سائبر کرائمز کے قانونی پہلووٴں پر روشنی ڈالی جائے گی، جیسا کہ الیکٹرانک جرائم کی روک تھام کے ایکٹ 2016 (پیکا) میں درج ہے۔ 

 پی ٹی اے اس دوران ماہرین کی موجودگی میں پینل ڈسکشن کا اہتمام کرے گا تاکہ افراد اور اداروں کو سائبر خطرات سے بچاوٴ پر مبنی اہم معلومات فراہم کی جا سکے۔ 

پی ٹی اے کی جانب سے شہریوں، کاروباری اور تعلیمی اداروں کو مدعو کیا جاتا ہے کہ وہ پی ٹی اے کے سوشل میڈیا ہینڈلز پر موجود مواد کو دیکھیں، پوسٹ اور شیئر کریں اور پاکستان کے سائبر ماحول کے تحفظ میں اپنا کردار ادا کریں۔ 

Load Next Story