شازیہ منظور کا حیران کن انکشاف: پشاور کے اداکار نے شادی کے لیے منتیں کیں

اس اداکار نے مجھ سے آئمہ بیگ، حمیرا ارشد یا حمیرا چنا میں سے کسی کا نمبر بھی مانگا تھا، گلوکارہ


ویب ڈیسک December 09, 2024

لاہور : معروف گلوکارہ شازیہ منظور نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی پروگرام میں شرکت کے دوران ایک دلچسپ واقعہ بیان کیا۔

انہوں نے بتایا کہ پشاور کے ایک اداکار نے مسلسل ایک ماہ تک انہیں شادی کے پیغامات بھیجے اور اپنی محبت کا اظہار کیا، لیکن گلوکارہ کے نظر انداز کرنے پر آخرکار تھک ہار کر پیغام بھیجا کہ اگر شادی نہیں کرنی تو کسی اور گلوکارہ کا نمبر دے دیں۔

شازیہ منظور نے مذاقاً کہا کہ اس اداکار نے ان سے آئمہ بیگ، حمیرا ارشد یا حمیرا چنا میں سے کسی کا نمبر مانگا تھا۔ گلوکارہ نے اس اداکار کا نام ظاہر نہیں کیا لیکن کہا کہ وہ پشاور سے تعلق رکھتا ہے۔

شازیہ منظور نے اپنی شادی کے حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تک ان کی شادی نہیں ہوئی، لیکن جلد ہی وہ اس حوالے سے خوشخبری دیں گی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں