ایک لیٹر کیمیکل سے 500 لیٹر جعلی دودھ بنانے والا شخص گرفتار

بھارتی شخص ایسے فلیورنگ ایجنٹس استعمال کرتا تھا تاکہ صارفین نقلی دودھ کو اس کے ظاہر، ذائقے یا خوشبو سے پکڑ نہ سکیں


ویب ڈیسک December 10, 2024
ایف ایس ایس اے آئی کا اہلکار کیمیکلز سے جعلی دودھ بناتے ہوئے، ملزم اجے اگروال پیچھے کرسی پر بیٹھا اہلکار کو دیکھ رہا ہے

بھارت میں ایک لیٹر کیمیکل کا استعمال کرتے ہوئے 500 لیٹر جعلی دودھ بنانے والے تاجر کو گرفتار کر لیا گیا۔

حکام کے مطابق ریاست اتر پردیش کے شہر بلند شہر سے تعلق رکھنے والے اجے اگروال (اگروال ٹریڈرز کے مالک، جو دودھ اور دودھ سے بنی اشیاء بناتے ہے) مصنوعی مٹھاس اور ذائقوں کو کیمیکلز میں ملا کر اصلی دودھ جیسا بناتے تھے۔ ان پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ یہ نقلی دودھ اور پنیر 20 برس سے فروخت کر رہے ہیں۔

فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈز اتھارٹی آف انڈیا (ایف ایس ایس اے آئی) کے حکام نے اجے اگروال کی دکان اور چار گوداموں پر چھاپہ مارا اور ملائے جانے والے کیمیکلز ضبط کر لیے۔

ایک آفیشل نے میڈیا کو بتایا کہ اجے نے ابھی تک وہ کیمیکلز پیش نہیں کیے ہیں جن کو استعمال کرتے ہوئے وہ جعلی دودھ بناتا تھا۔ وہ صرف پانچ ملی لیٹر کا استعمال کرتے ہوئے دو لیٹر تک جعلی دودھ بنا لیتا تھا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اجے اگروال ایسے فلیورنگ ایجنٹس استعمال کرتا تھا تاکہ صارفین نقلی دودھ کو اس کے ظاہر، ذائقے یا خوشبو سے پکڑ نہ سکیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں