بہروز سبزواری نے گورنر سندھ کے سامنے ہاتھ کیوں جوڑ لیے؟ 

واقعہ ایک پریس بریفنگ کے دوران پیش آیا جہاں بہروز سبزواری نے ایک سوال پوچھا


ویب ڈیسک December 09, 2024

پاکستان کے نامور اداکار بہروز سبزواری کو گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ساتھ ایک دلچسپ صورتحال کا سامنا کرنا پڑا ہے اور انہوں نے گورنر سندھ کے سامنے ہاتھ جوڑ دیئے۔ 

واقعہ ایک پریس بریفنگ کے دوران پیش آیا جہاں بہروز سبزواری نے ایک سوال پوچھا کہ جب کوئی بندہ بڑی کرپشن کرتا ہے تو وہ پیسے دے کر چھوٹ کیوں جاتا ہے۔ 

اس موقع پر کامران ٹیسوری نے کہا کہ آپ نے سوال کس سے پوچھا ہے اور انہیں لگا کہ وہ اس (گورنر) پر شک کررہے ہیں جس پر بہروز سبزواری نے کہا کہ انہوں نے نیب کے حکام سے یہ سوال پوچھا ہے اور ساتھ ہی انہوں نے ہاتھ جوڑ لیے۔ 

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ وہ اس کا جواب خود دینا چاہیں گے اور پھر انہوں نے بتایا کہ شریعت بھی اجازت دیتی ہے کہ مجرم اگر اپنے جرم پر ندامت محسوس کرے اور فراڈ کیا ہوا مال واپس کردے تو اسے نیا موقع بھی ملنا چاہئے۔ 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں