کراچی:
شہرمیں سردی کی شدت بڑھ گئی، شہر کا کم سے کم پارہ 1.7ڈگری،زیادہ سے زیادہ 1.6ڈگری سینٹی گریڈ گرگیا،موجودہ سردی کی لہرایک ہفتے تک برقراررہ سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہلکی دھند کے باعث صبح حد نگاہ 3 کلومیٹر ریکارڈ ہوئی،شہرکے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں بھی کمی واقع ہوگئی،زیادہ سے زیادہ پارہ 1.6ڈگری کمی سے 28.4ڈگری ریکارڈ ہوا۔
محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق کراچی میں سردی کی موجودہ لہر پورے ہفتے جاری رہ سکتی ہے، اس دوران موسم خشک اور راتیں خنک رہنے کی توقع ہے۔
اگلے چندروز کے دوران شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 10 تا 12 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے، صبح ورات کے بیشتر اوقات میں بلوچستان کی شمال مشرقی ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔