ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئر پورٹ پر کارروائی کے دوران جعلی دستاویزات پر سفر کرنے میں ملوث 2 مسافروں کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق جناح ٹرمینل پر جعلی دستاویزات کے حامل مسافروں کی شناخت قربان علی اور محمد تہران کے نام سے ہوئی ہے جنہوں نے پاکستانی پاسپورٹ پر ساوتھ افریقہ جانے کی کوشش کی مسافروں کی جانب سے پیش کیے جانے والے ساوتھ افریقہ کے ویزے جعلی نکلے۔
امیگریشن سکینڈ لائن آفس کی رپورٹ کے مطابق بھی مذکوہ ویزے جعلی ثابت ہوئے سکینڈ لائن آفس کی فرانزک رپورٹ کے مطابق ویزوں میں خفیہ خصوصیات موجود نہ تھیں۔
ترجمان کے مطابق دونوں ملزمان کا تعلق حیدر آباد سے ہے جنہیں قانونی کارروائی کے لیےانسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا۔