پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کا سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن، 19 ڈوبنے والے ماہی گیروں کو بچالیا

سبحان اللہ نامی لانچ کے ماہی گیروں نےلانچ میں پانی بھر جانے کے باعث ڈوبنے کی اطلاع دی تھی، ترجمان پی ایم ایس اے


اسٹاف رپورٹر December 09, 2024

پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے کھلے سمندرمیں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کے دوران نامساعد حالات میں پھنس جانے والے 19ماہی گیروں کو ریسکیو کر لیا۔

ترجمان پی ایم ایس اے کے مطابق سبحان اللہ نامی لانچ کے ماہی گیروں کی جانب سے میری ٹائم ریسکیو کوآرڈینیشن سینٹر کو مدد کی درخواست موصول ہوئی، ماہی گیروں نےلانچ میں پانی بھر جانے کی وجہ سے ڈوبنے کی اطلاع دی تھی۔

پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے بحری جہاز پی ایم ایس ایس دشت نے تلاش و بچاؤ آپریشن کے دوران ماہی گیروں کو ریسکیو کیا، ریسکیو کیے گئے ماہی گیروں کو خشکی پر منتقلی کے بعد ان کی طبی امداد کا انتظام کیا گیا۔

ماہی گیروں کی لانچ سبحان اللہ کے تمام عملے کو پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے بحری جہاز رفاقت کے ذریعے کراچی بندرگاہ لایا گیا، میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی آپریشن پاکستان کے سمندری علاقوں میں ماہی گیروں کے تحفظ کے عزم کا عکاس ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں