ایف آئی اے کی کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی، عمرے کی آڑ میں غیرقانونی سفر کرنے والا مسافر گرفتار

ملزم نے ڈیل عاشر نامی ایجنٹ سے ساڑھے تین لاکھ میں طے کی تھی اور ملزم کو سعودی عرب پہنچ کر اقامہ ملنا تھا


اسٹاف رپورٹر December 09, 2024

ایف آئی اے امیگریشن نےکراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کے دوران عمرے کی آڑ میں غیر قانونی سفر کرنے والے مسافر کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان ایف آئی اے کےمطابق جناح ٹرمینل پر گرفتار ملزم کے پاسپورٹ پر درج معلومات جعلی تھیں ملزم نے جعلی جائے پیدائش درج کی ہوئی تھی اور جائے پیدائش لودراں ہے جبکہ ملزم نے جائے پیدائش سرگودھا ظاہر کر کے عمرہ ویزا حاصل کیا۔

ترجمان کے مطابق گرفتار مسافر کی شناخت محمد مزمل کے نام سے ہوئی ہے ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم عمرے کی آڑ میں سعودی عرب ملازمت کے غرض سے جا رہا تھا۔

ملزم نے اس مقصد کے لیے بہاولپور کے رہائشی عاشر نامی ایجنٹ سے ڈیل طے کی تھی ملزم نے ایجنٹ سے یہ ڈیل 3 لاکھ 50 ہزار روپے میں طے کی، ڈیل کے تحت ملزم کو سعودی عرب پہنچنے پر اقامہ ملنا تھا۔

گرفتار مسافر کو مزید قانونی کارروائی کے لیے انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل کراچی منتقل کیا گیا ہے اس حوالے سےمزید تفتیش جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں