جامعہ این ای ڈی کے شعبہ میکینکل انجینئرنگ میں فرینڈز کیفے کلب آف کینڈا کے تعاون سے لیکچرر ہال کی تزئین و آرائش کی گئی جب کہ اگلے برس پچاس نادار افراد میں جدید کارٹز(ٹھیلے) دینے کا اعلان بھی کیا گیا۔
اس موقعے پر استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین شعبہ میکینکل انجینئرنگ ڈاکٹر مبشر صدیقی نے این ای ڈی المنائی کی کاوشوں کو سراہا۔
فرینڈز کیفے کلب آف کینیڈا کے چیئرمین خرم توحید نے پریزیٹیشن دی اور اُن کا کہنا تھا کہ کینیڈا میں رہ کر بھی دل پاکستان اور بالخصوص اپنی جامعہ کے لیے دھڑکتا ہے۔
اُن کا کہنا تھاکہ بزنس آن ویل پروجیکٹس کے تحت 50 جدید ٹھیلوں کی مینوفیکچرنگ شعبہ میکینکل انجینئرنگ کے تعاون سے کریں گے اور نادار افراد کو کاروبار کے لیے فراہم کریں گے۔
اس موقعے پر وائس چانسلر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی کا کہنا تھا کہ فرینڈز کلب کینیڈا اپنی جامعہ سے دوستی نبھارہا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہمارے انجینئر طالب علم دنیا کے ہر کونے میں موجود ہیں اور اپنی جامعہ اور آئندہ آنے والے انجینئرز کے مسقبل کے لیے فکر رکھتے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ پچاس کاٹز سے نادار افراد کو کاروبار کا موقع ملے گا۔