ڈرائی کلین کے لیے استعمال ہونے والے دو کیمیکل پر پابندی

بے رنگ محلول گردوں کے کینسر اور دیگر سنجیدہ نوعیت کے صحت کے مسائل کا سبب بن سکتے ہیں

انوائرنمنٹل پروٹیکشن ایجنسی نے ڈرائی کلیننگ کے لیے استعمال کیے جانے والے دو خطرناک کیمیکلز پر پابندی عائد کردی۔

پی سی ای اور ٹی سی ای نامی بے رنگ محلول گردوں کے کینسر اور دیگر سنجیدہ نوعیت کے صحت کے مسائل کا سبب بن سکتے ہیں۔

ایجنسی کی اسسٹنٹ ایڈمنسٹریٹر میشل فریڈہوف نے ایک بیان میں کہا کہ جب محفوظ متبادل موجود ہوں، ایسے میں کینسر کا سبب بننے والے کیمیکل کا گلو اور ڈرائی کلیننگ میں استعمال ناقابلِ قبول ہے۔

میشل فریڈہوف کا کہنا تھا کہ پی سی ای اور ٹی سی ای کے محفوظ متبادل بڑے پیمانے پر دستیاب ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کیمیکلز کے گلو بنانے یا ڈرائی کلین کرنے کے لیے استعمال کرنے کی کوئی وجہ نہیں، یہ بہت خطرناک ہے۔

گزشتہ برس ایجنسی نے پی سی ای کے بہت سے استعمال پر پابندی تجویز کی تھی اور ایک پروگرام تشکیل دیا تھا جس کے تحت وہ استعمال دیکھنا تھا کہ جو ممنوع نہیں ہیں۔ کچھ ماہ بعد ایجنسی نے ہر طرح کے استعمال کے لیے ٹی سی ای کے بنانے، درآمد کرنے، پروسیس کرنے اور تقسیم کرنے پر پابندی کی تجویز دی تھی۔

Load Next Story