کراچی: 3 ڈاکوؤں نے دن دیہاڑھے کار سوار شہریوں کو اسلحے کے زور پر لوٹ لیا

ڈاکوؤں کی لوٹ مار کرنے کی موبائل فون سے بنائی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی

گلستان جوہر میں موٹر سائیکل سوار 3 ڈاکوؤں نے انتہائی دیدا دلیری کے ساتھ دن دیہاڑھے کار سوار شہریوں کو اسلحے کے زور پر لوٹ لیا۔

ڈسٹرکٹ ایسٹ کے علاقے گلستان جوہر میں موٹر سائیکل سوار 3 ڈاکوؤں نے انتہائی دیدا دلیری کے ساتھ دن دیہاڑھے کار سوار شہریوں کو اسلحے کے زور پر لوٹ لیا۔ ڈاکوؤں کی لوٹ مار کرنے کی موبائل فون سے بنائی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں تینوں ڈاکوؤں کے چہرے واضح دکھائی دے رہے ہیں۔

بنائی گئی ویڈیو میں بتایا گیا کہ لوٹ مار کا واقعہ گلستان جوہر کے علاقے جوہر اسکوائر کے قریب قائم نجی لیبارٹری کے سامنے مین روڈ پر سڑک کنارے کھڑی ہوئی کار کے شہریوں کے ساتھ پیش آیا جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آلٹو کار میں سوار شہریوں کو 125 موٹر سائیکل پر سوار 3 ڈاکوؤں نے دن دیہاڑھے انتہائی دیدا دلیری کے ساتھ لوٹ لیا اور موٹر سائیکل پر سوار ہو کر موقع سے فرار ہوگئے۔

ویڈیو میں لٹنے والے شہری نے بتایا کہ ڈاکو واردات کے دوران کار کی چابی ، موبائل فونز ، پرس اور مجھ سمیت بھائی سے مجموعی طور پر 40 ہزار کے قریب نقدی چھین کر فرار ہوئے ہیں جبکہ ویڈیو میں لیبارٹری کی حفاظت پر مامور سیکیورٹی گارڈ سے بھی سوال کیا گیا کہ آپ کی جانب سے کوئی ردعمل نہیں دیا گیا۔

جس پر ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اجازت نہیں ہے، کار سوار متاثرہ شہری کا کہنا ہے کہ اس سے قبل بھی میرے ساتھ لوٹ مار کی واردات ہو چکی ہے۔

Load Next Story