علاقائی سلامتی کے لئے پاکستان اور امریکا کے درمیان تعاون ضروری ہے چوہدری نثار

امریکی حکومت اور عوام امن کے قیام کے لئے پاکستان کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، رچرڈ اولسن


ویب ڈیسک July 23, 2014
رچرڈ اولسن اور چوہدری نثار نے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور خطے کی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ فوٹو: فائل

KOTRI: وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا ہے کہ علاقائی سلامتی کے لئے پاکستان اور امریکا کے درمیان تعاون ضروری ہے۔

پاکستان میں تعینات امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران دونوں شخصیات نے دوطرفہ تعلقات اور خطے کی سلامتی کی صورتحال اور شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب میں ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان تعاون علاقائی سلامتی کے لئے اہم ہے۔ خطے میں استحکام کے لئے پاک امریکہ تعاون اور رابطہ کاری کو فروغ دینا ہوگا۔ رچرڈ اولسن کا کہنا تھا کہ امریکی حکومت اور عوام امن کے قیام کے لئے پاکستان کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں