ڈی چوک احتجاج مقدمے میں عمر ایوب کی ضمانت منظور

انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے آئندہ سماعت میں پولیس کو ریکارڈ سمیت طلب کرلیا


ویب ڈیسک December 10, 2024

انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے دی چوک پر احتجاج کے مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب کی ضمانت منظور کرلی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کے خلاف ڈی چوک پر احتجاج کے مقدمے میں درخواست ضمانت کی سماعت کی۔ عمر ایوب عبوری ضمانت حاصل کرنے کے لیے عدالت پہنچے۔

عدالت نے تھانہ کوہسار کے مقدمے میں عمر ایوب کی عبوری ضمانت 16 دسمبر تک منظور کرلی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر پولیس کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں