صحیح آدمی ہو تو محبت ایک ہی بار کافی ہے، ریکھا کا بیان وائرل

اداکارہ کا کہنا ہے کہ زندگی میں محبت ایک ہی بار ہوتی ہے جب آپ کو صحیح شخص مل جائے


ویب ڈیسک December 10, 2024

بالی ووڈ کی ماضی کی مقبول اداکارہ ریکھا نے محبت اور محبوب پر اپنے  خیالات کا اظہار کیا ہے۔

اداکارہ ریکھا حال ہی میں نیٹ فلکس کے پروگرام ’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ میں جلوہ گر ہوئیں، جہاں انہوں نے اپنی زندگی کے تجربات اور محبت کے فلسفے پر گفتگو کی۔

 شو کے میزبان کپل شرما نے محبت کے حوالے سے شاعروں کے متضاد خیالات کا ذکر کرتے ہوئے اداکارہ سے ان کی رائے پوچھی۔ ریکھا نے اپنی مخصوص حسِ مزاح کے ساتھ کہا، ’اگر صحیح شخص ہو تو ایک بار محبت کافی ہے، کتنی بار اور کتنے لوگوں سے محبت کریں گے؟‘ ریکھا کے اس تبصرے پر ناظرین خوب محظوظ ہوئے اور تالیاں بجائیں۔ 

ریکھا نے خود سے محبت کی اہمیت پر بھی زور دیا انہوں نے کہا، ’میرا تجربہ یہ ہے کہ میں ہر چیز سے محبت کرتی ہوں، اپنے کام، دوستوں، دنیا اور قدرت سے، لیکن سب سے زیادہ میں خود سے محبت کرتی ہوں کیونکہ خود سے محبت کرنا بےحد ضروری ہے‘۔ 

یاد رہے کہ برسوں سے یہ بات سب جانتے ہیں کہ اداکارہ ریکھا اپنے ساتھی اور لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کی محبت میں گرفتار ہیں جو ریکھا سے کئی برسوں تک تعلقات یں بھی رہے تاہم انہوں نے جیا بچن سے شادی کرلی اور یوں ان کی محبت کی کہانی ادھوری رہ گئی لیکن ریکھا کی امیتابھ بچن کیلئے محبت کبھی کم نہ ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں