راولپنڈی؛ کار چوری کرکے فرار ہونے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

ملزم کا ساتھی فرار ہوگیا جبکہ پولیس نے گاڑی اور اسلحہ قبضے میں لے لیا


ویب ڈیسک December 10, 2024

راولپنڈی:

تھانہ ٹیکسلا کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران کار چوری کر کے فرار ہونے والا ملزم ہلاک ہوگیا جبکہ گاڑی اور اسحلہ برآمد کر لیا گیا۔

حکام کے مطابق پولیس ٹیم پیٹرولنگ پر تھی کہ مشکوک گاڑی سوار کو چیکنگ کے لیے روکنا چاہا تو کار سوار نے روکنے کے بجائے کار بھگا دی جس پر پولیس نے تعاقب کیا تو سواروں نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کی، کراس فائرنگ کے نتیجے میں نسیم خان نامی ملزم ہلاک ہوگیا جبکہ ساتھی فرار ہوجانے میں کامیاب رہا۔

پولیس نے ہلاک ہونے والے ملزم کی لاش پوسٹمارٹم کے لیے اسپتال منتقل کرکے گاڑی اور اسلحہ قبضے میں لے لیا۔ حکام کا کہنا تھا کہ ملزم قتل، ڈکیتی اور کار چوری کے متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ جبکہ ڈکیتی مع قتل کے مقدمات میں اشتہاری بھی تھا۔

اطلاع پر سینیئر پولیس افسران پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے، فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے تلاش شروع کر دی گئی۔

ادھر ڈاکوؤں کی فائرنگ کا جوانمردی سے مقابلہ کرتے ہوئے مسروقہ گاڑی کی برآمدگی پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے  پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہا ہے اور کہا ہے کہ شہریوں کی جان و مال اور پولیس پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں