فخر زمان ایک مرتبہ پھر سنسنی خیز بیان دیکر خبروں کی زینت بن گئے

سلیکٹر و عبوری ہیڈکوچ عاقب جاوید کی جانب سے اپنے اَن فٹ ہونے کے بیان کو مسترد کردیا


ویب ڈیسک December 10, 2024

قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان ایک مرتبہ پھر فٹنس سے متعلق سنسنی خیز بیان دیکر خبروں کی زینت بن گئے۔


نوجوان اوپنر فخر زمان نے گزشتہ روز ایک بیان میں سلیکٹر و عبوری ہیڈکوچ عاقب جاوید کی جانب سے اپنے اَن فٹ ہونے کے بیان کومسترد کردیا۔

انہوں نے کہا کہ میں فٹ اور کھیلنے کیلئے تیار ہوں، جنوبی افریقا سے سیریز میں فٹنس مسائل کی وجہ سے شامل نہ کرنے کا تاثر درست نہیں، چیمپئینز کپ کھیل رہا ہوں، اگر موقع ملا تو پاکستان ٹیم کی نمائندگی ضرور کروں گا۔ 

مزید پڑھیں: فخر زمان کا ’ناکردہ گناہ‘ معاف نہ ہوسکا، فٹنس کو بنیاد بناکر پھر نظر انداز

جارح مزاج کرکٹر نے سرفراز احمد کی کپتانی میں جیتے ٹائٹل چیمپئینز ٹرافی کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ 2017 میرے کیرئیر کا آغاز تھا اور ہم نے ٹائٹل جیتا، اب کوشش ہوگی آئندہ سال شیڈول چیمپئینز ٹرافی کیلئے دوبارہ ٹیم میں شامل ہوکر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کروں۔

مزید پڑھیں: فخر زمان کی مشکلات جلد آسان ہونے کا امکان

قبل ازیں بابراعظم سے متعلق بیان دینے کے بعد قومی ٹیم کے اوپنر کی مشکلات کا آغاز ہوا تھا بعدازاں انہیں سینٹرل کنٹریکٹ اور پھر ٹیم سے فٹنس مسائل کے سبب باہر کردیا گیا۔
 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں