کراچی میں سردی بڑھنے لگی؛  آئندہ 24 گھنٹے  موسم کیسا رہے گا؟

شہر میں ہلکی رفتار سے شمال مشرقی سمت سے ہوائیں بھی چلنے کا امکان ہے


ویب ڈیسک December 10, 2024
سردی کی دوسری لہر29نومبر سے دسمبر کے پہلے ہفتے تک برقراررہ سکتی ہے،آج مطلع جزوی ابر آلود رہے گا

کراچی:

شہر قائد میں موسم بدلتے ہی سردی کی شدت بڑھنے لگی، اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے بھی اگلے 24 گھنٹوں کے حوالے سے اپنی پیش گوئی جاری کردی ہے۔
 

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں منگل کے روز کم سے کم درجہ حرارت 11.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ اگلے 24 گھنٹوں کےد وران موسم خشک اور مطلع صاف رہے گا۔

شہر میں رات اور صبح کے اوقات میں موسم سرد رہے گا۔

آج صبح کم سے کم حدِ نگاہ 4 کلومیٹر ریکارڈ ہوئی جب کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ہلکی رفتار سے شمال مشرقی سمت سے ہوائیں بھی چلنے کا امکان ہے۔ اسی طرح اگلے 24 گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت 11 اور زیادہ سے زیادہ 30 ڈگری سینٹی گریڈ متوقع ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں