بانی پی ٹی آئی کو خیبرپختونخوا جیل منتقل کرنے کا معاملہ، درخواست گزار پر 20 ہزار جرمانہ

سپریم کورٹ آئینی بینچ نے درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کردی،


ویب ڈیسک December 10, 2024
فوٹو فائل

سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) عمران خان کی خیبرپختونخوا جیل منتقلی سے متعلق درخواست خارج کردی۔

آئینی بینچ سپریم کورٹ نے عمران خان کی اڈیالہ جیل سے خیبرپختونخوا جیل منتقلی سے متعلق درخواست کی سماعت کی۔ عدالت نے درخواست گزار عبدالقیوم خان پر 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے درخواست نا قابل سماعت قرار دے کر خارج کردی۔

عدالت نے کہا کہ بے بنیاد درخواست پر جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔ درخواست گزارعبدالقیوم خان کا کہنا تھا کہ میں ملک کے امن کے لیے آیا ہوں۔ جسٹس امین الدین خان نے استفسار کیا کہ آپ کا اس سے کیا تعلق ہے۔ جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ آپ پارلیمنٹ سے جا کر ملک کے لیے کام کروائیں۔ یہ پالیسی میٹر ہے۔ جسٹس مسرت ہلالی نے درخواست گزار سے مکالمے میں کہا کہ کل دوبارہ بھی آئیے گا۔

 

تبصرے (1)

Alamzeb khan | 1 month ago | Reply Bilkul sahi kia jaj sahiban ne is aadmi ko 20000 nahi 2000000 jurmana karna chahiye
کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں